ایران نے سی پیک منصوبے میں شمولیت کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں سڑکوں کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد دینے کی پیشکش کر ڈالی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایران کے برادرانہ اسلامی تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ۔ایران نے ہر مشکل حالت میں پاکستان کا نہ صرف ساتھ دیا بلکہ عملی اقدامات بھی کئیے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان نے بھی ہر عالمی اور علاقائی معاملے پر ایران حکومت کا ساتھ دیا ہے۔تاہم کچھ عرصہ قبل سرحدی معاملات پر برادار اسلامی ملک اور پاکستان میں معمولی خفگی پیدا ہو گئی تھی جس کے بعد ایران حکومت پاکستان سے کچھ کھنچی کھنچی نظر آتی تھی۔ تا ہم پاکستان اور ایران کے تعلقات ابھی بھی مثالی ہیں لیکن کچھ عرصے سے ایرانی حکام کا جھکاو پاکستان کی جانب نہیں ہے۔

تاہم جب سے تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئی ہے ،پاکستان اورایران میں نئے تعلقات کا آغاز ہوا ہے ۔یہاں تک کہ وزیر اعظم عمران خان کو سب سے پہلے ایران کی جانب سے دورہ کی دعوت ملی تھی۔وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں آنے کے بعد ایران متعدد بار سی پیک میں شمولیت کا عندیہ دے چکا ہے۔ایک مرتبہ پھر ایران نے پاکستان سے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ سی پیک میں شمولیت اختیار کرنا چاہتا ہے۔اس کے علاوہ ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ کوئٹہ اور بلوچستان میں سڑکوں کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنا چاہتا ہے۔واضح ہو کہ اس سے پہلے ایران ،پاکستان کو سستی بجلی کی فراہمی کا بھی عندیہ دے چکا ہے

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *