سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہےکہ موجودہ حکومت نے اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کردی ہے اس کا سارا کریڈٹ وزیر اعظم عمران کو جاتا ہے ،اپوزیشن ان کو سلیکٹڈ کہتی ہے یورپی یونین نے بھی الیکشن کو شفاف قرار دیا ہے،پی ڈی ایم کی تحریک کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے وہ بند گلی میں جاچکے ہیں ان کا مقصد عوام کی خدمت نہیں ہے یہ سیاسی بے روزگار ہیں جو عوام میں ذندہ رہنے کے لئے جلسے کر رہے ہیں، عدم اعتماد کا شوق رکھنے والے بھی اپنے آپ کو آزمائیں ،عوام تحریک انصاف کی حکومت پر اعتماد کرتی ہے خیبر پختون خوا کی تاریخ میں دوبارہ اقتدار اس کا عملی ثبوت ہے عدم اعتماد کا اختیار صرف عوام کے پاس ہے جو ووٹ کی پرچی سے حکومتیں منتخب کرتی ہیں، ترقیاتی سکیموں میں ناقص کاموں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا چنار روڈ ،لنک روڈ،کنج روڈ کی تعمیر میں کرپشن پر نیب کے سپرد کرنے کا اعلان کیا ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو کو انکوائری کے لئے ایک مہینہ کی ڈیڈ لائن دیکر رپورٹ طلب کی ،کام نہ کرنے والے افسران کی اداروں میں کوئی جگہ نہیں ہے،ایبٹ آباد پریس کلب کے لئے میڈیا کالونی کی گرانٹ آئندہ سال کی ترقیاتی سکیموں میں شامل کریں گے،اوروزیر اعلی کی جانب سے اعلان کردہ ایبٹ آباد پریس کی گرانٹ کو جلدریلیز کروائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب کی ایک کروڑ 20لاکھ لاگت سے تزئین وآرائش توسیع کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی خان جدون صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون نے بھی خطاب کیا جب کہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹی کے چیئر مین طارق محمود ایس ایس پی ٹریفک ہزارہ طارق خان تنولی ، صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سردار رؤف ایڈووکیٹ ،سابق ضلع ناظم سردار سعید انور ، جنید تنولی نائب ناظم اعلی کامران گل ایڈوکیٹ ، پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صدر نقیب اللہ خان ،جنرل سیکرٹری راجہ قدیر اقبال،مفتی جعفر طیار مقبول اعوان،سابق ممبر ضلع کونسل سردار سفیر ،سردار ایاز ،سابق ممبران تحصیل کونسل سردار شیر دل،ارشد خان جدون، اعوان ،آل ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر سردار شاہنواز،جنرل سیکرٹری سجاد خان ،علی اصغر خان گروپ کے صدر ثاقب خان ،جنرل سیکرٹری خالد اسلم ، ہزارہ ہومیوپیتھک ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر مسعود الرحمن،پراونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا کے نائب صدر ڈاکٹر راحیل شہزاد کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران سیاسی سماجی شخصیت بھی شریک تھے،سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا کہناتھا ایبٹ آباد ہاکی گراؤنڈ کے لئے گیارہ کروڑ پچاس لاکھ کی لاگت سے آسٹروٹرف کی منظوری ہو چکی ہے،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ صحافیوں کے جائز مسائل حل کریں گے۔قبل ازیں رکن قومی اسمبلی علی خان جدون کا کہنا تھا موجودہ حکومت کو میڈیا کش اقدامات کا طعنہ دیا جاتا ہے ملک میں میڈیا گروپ کی آڑ میں ڈمی اخبارات ملی بھگت سے شائع ہوتے ہیں اس کے لئے مرکزی حکومت مستند اداروں کی بہتری کے لئے جامع پالیسی لارہی ہے جس سے نئی اخبارات کو تین سال سرکاری اشتہارات نہیں ملیں گے جس سے پہلے سے موجود اخبارات کے مسائل حل ہوں گے،انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد پریس کلب جرگہ ہال ہے جہاں تمام سیاسی جماعتوں کو مساوی مواقع ملتے ہیں،انہوں نے مرکزی حکومت کے تعاون سے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون نے وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان کی جانب سے اکروڑ کی گرانٹ جاری کرانے اور میڈیا کالونی کی فراہمی کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کو ترجیحات میں رکھے،پریس کلب کی تزئین وآرائش میں اکروڑ 20لاکھ کی منظوری پر خراج تحسین پیش کیا۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *