لاہور : معروف اینکرپرسن اقرارالحسن نے دوسری شادی کر لی ہے جس کا اعتراف انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس کیا ۔
اقرار الحسن نے سماءنیوز کی اینکرپرسن فرح یوسف کیساتھ دوسری شادی کر لی ہے اور اس کا اعتراف کرتے ہوئے صارفین کے اعتراضات کی وضاحت کیلئے اپنی دونوں بیویوں کی ایک ساتھ بیٹھے تصویر بھی اپ لوڈ کی جس پر پاکستانی مرد تو ہکے بکے ہی ہو گئے اور حسرت بھری نگاہوں سے اقرار الحسن کو دیکھتے رہ گئے۔
اقرار الحسن نے اپنی دونوں بیویوں کی ایک ساتھ بیٹھے ہوئے تصویر شیئر کی
یہ سب کچھ سامنے آنے کے بعد اقرارالحسن کے مداح کافی خوش ہیں اور ہر جانب سے ان کو ڈھیروں مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں جس پر ان کی دوسری بیوی فرح یوسف نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور لکھا ”اتنی دعائیں اور پیار۔۔۔ آپ لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کر سکتی۔۔۔ بہت بہت پیار“