چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کو چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کردیا گیا ہے ، جسٹس آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج ہیں۔

جیونیوز کے مطابق صدر پاکستان نے جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر تعینات کیا ہے ، وزارت قانون کے مطابق جسٹس آصف سعید خان کھوسہ 18جنوری کو چیف جسٹس آف پاکستان کاعہدہ سنبھالیں گے۔

صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری دیدی ہے ۔

واضح رہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اس سے قبل تایخ رقم کرتے ہوئے اپنے ذمے تمام کرمنل کیسز نمٹا دئیے۔اس حوالے سے ایک صحافی زاہد گشکوری نے ایک ٹویٹ کیا تھا اور کہا تھا کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔انہوں نے اپنے ذمہ تمام قسم کے کرمنل کیسز نمٹا دئیے ہیں۔جسٹس آصف سعی کھوسہ سے پچھلے 4 سال میں 11ہزار کیسز کا فیصلہ سنایا۔ انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں ہزاروں آئینی، مجرمانہ، سول، سروس اور آمدنی کے کیسز کو دیکھا۔

واضح رہے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کئی تاریخی فیصلے سنائے۔ قصور میں قتل ہونے والی بچی زینب کیس میں ملزم عمران علی کو سزا ہوئی تو عمران علی کی سزائے موت کے خلاف اپیل کا فیصلہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سنایا اور جسے مسترد کر کے عمران علی کی سزائے موت کو بحال رکھا گیا تھا

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *