نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی یاد میں ملک کے مختلف شہروں سے8 محرم کے جلوس آج برآمد ہوں گے ۔

کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں 8 محرم الحرام کے جلوسوں کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔

کراچی میں 8 محرم کے جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والی گلیوں اور راستوں کو سیل کر دیا گیا۔

ایم اے جناح روڈ،کوریڈور3 اور صدر کے مختلف مقامات پر کنٹینر رکھ کر راستے بند کردیے گئے ہیں۔

کراچی میں آج سے 10محرم الحرام کے دوران اورنج لائن اور گرین لائن بس سروس معطل رہے گی جب کہ شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

In memory of Hazrat Imam Hussain and the martyrs of Karbala, 
8 Muharram jalos

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *