ویلفئیرایسوسی ایشن جرید نے ٹی ڈی ای اے سیف میڈیا پراجیکٹ کے تحت ایبٹ آباد میں صحافیوں کی مشاورتی نشست کا انعقاد کیا
ایبٹ آباد29 دسمبر 2025 ٹی ڈی ای اے سیف میڈیا پراجیکٹ کے تحت ضلع ایبٹ آباد میں صحافیوں کی ایک ضلعی سطح کی مشاورتی نشست منعقد ہوئی، جس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے 20 صحافیوں نے شرکت کی۔ اس مشاورت کا مقصد حقِ معلومات (RTI)، صحافتی اخلاقیات اور غلط معلومات (ڈس انفارمیشن) کے بڑھتے ہوئے چیلنجز پر تبادلۂ خیال کرنا تھا۔
مختار جاوید ایگزیکٹو ڈایئریکٹر واج اور چیئر پرسن فافن نے شرکا کو خوش آمدید کہا اور مشاورت کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا ٹرسٹ فار ڈیموکریٹک ایجوکیشن اینڈ اکاؤنٹیبلیٹی (TDEA) سیف، فری اینڈ ایفیکٹو میڈیا (SAFE Media) منصوبہ نافذ کر رہا ہے، جس کا مقصد پاکستان کے حقِ معلومات کے قوانین کے تحت سرکاری معلومات کی دستیابی کو زیادہ سے زیادہ بنانا ہے۔
شہزادہ محمد اسامہ غزالی ( پروجیکٹ کوآرڈینیٹر( نے شرکا کوبتایا معلومات کی پیشگی فراہمی (Proactive Disclosure) غلط معلومات اور ڈس انفارمیشن کے پھیلاؤ کی گنجائش کو محدود کرتی ہے، جس کے نتیجے میں باخبر شہری وجود میں آتے ہیں اور میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے ضروری حالات مضبوط ہوتے ہیں۔
نشست کے دوران صحافیوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ موجودہ RTI قوانین کے باوجود سرکاری محکموں سے بروقت اور مستند معلومات تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ RTI کے مؤثر نفاذ کے بغیر تحقیقاتی صحافت متاثر ہوتی ہے اور افواہوں و جعلی خبروں کو فروغ ملتا ہے۔
صحافیوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت صحافیوں کو تحفظ، سلامتی اور مراعات فراہم کرے، خصوصاً ان صحافیوں کو جو عوامی مفاد، طرزِ حکمرانی اور حساس امور پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدم تحفظ، دباؤ اور ادارہ جاتی معاونت کی کمی سچ پر مبنی صحافت کی حوصلہ شکنی کرتی ہے اور بالواسطہ طور پر جعلی خبروں کے پھیلاؤ کا سبب بنتی ہے۔
شرکاء نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ:
• حقِ معلومات کے قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے
• سرکاری اداروں کی جانب سے معلومات کی بروقت فراہمی ممکن بنائی جائے
• صحافیوں کو جسمانی اور قانونی تحفظ فراہم کیا جائے
• ذمہ دار اور اخلاقی صحافت کے فروغ کے لیے مراعات اور ادارہ جاتی معاونت دی جائے
• ڈس انفارمیشن کے تدارک کے لیے مستند سرکاری معلومات تک رسائی کو بہتر بنایا جائے
مشاورت کے اختتام پر صحافیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صحافتی اقدار، حقائق پر مبنی رپورٹنگ اور ذمہ دار صحافت کو فروغ دیتے رہیں گے، بشرطیکہ ریاست کی جانب سے ایک محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے. آخر میں عمر جاوید ڈیرایکٹر پروگرام واج نے اختتامی کلمات اور شکریہ کے ساتھ مشاورت کااختتام کیا۔

Welfare Association Jared holds a consultation session for journalists in Abbottabad under the TDEA Safe Media Project

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *