سوات میں گاڑی گہری کھائی میں گر گئی، حادثے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی ملم جبہ کے علاقے سیر تلیگرام سے گناجیر جارہی تھی کہ گناجیر کے قریب گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور 11افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 5 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل،جن کو سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

11 people killed as car falls into deep ravine in Swat

        
        

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *