پاکستانی فری لانسرز نے ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ریکارڈ بنا دیا۔

فری لانسرز نے ستمبر 2026 میں ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ ماہانہ زرمبادلہ کمایا ہے۔

سرکاری ڈیٹا کے مطابق گزشتہ ماہ فری لانسرز کی برآمدی آمدن ریکارڈ 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہی، ستمبر 2026 میں سالانہ بنیاد پر فری لانسرز کی آمدنی میں 49 فیصد جب کہ ماہانہ بنیاد پر 11فیصد کا اضافہ ہوا۔
جولائی تا ستمبر 2026 میں پاکستانی فری لانسرز کی ایکسپورٹ ارننگ 55 کروڑ ڈالر رہی یعنی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں فری لانسرز کی ایکسپورٹ ارننگ 46 فیصد بڑھی۔

سرکاری ڈیٹا کے مطابق پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 26-2025 میں ایک ارب 76کروڑ ڈالرز کا زرمبادلہ کمایا تھا۔

Pakistani freelancers earn the highest monthly foreign exchange in the country's history

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *