بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دالبندین میں زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز دالبندین سے 15کلومیٹر مشرق میں تھا اور گہرائی 53 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Earthquake tremors felt in the Balochistan town of Dalbandin and surrounding areas; magnitude recorded at 5.1.

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *