ایبٹ آباد میں الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)کی جنرل باڈی کا اجلاس زیر صدارت صدر الیکٹرانک میڈیا طاہر شاہ پریس کلب ایبٹ آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں صحافی عادل عباسی پر پولیس حملہ کی بھرپور مزمت کی گئ اس موقع پر قرعہ اندازی بھی کی گئ الیکٹرانک میڈیا کی جانب سے قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے تین خوشنصیبوں کو گفٹ دیئے گئے الیکٹرانک میڈیا کی جنرل باڈی کا اجلاس پریس کلب میں منعقد ہوا اجلاس میں صدر الیکٹرانک میڈیا طاہر شاہ ۔نائب صدر زبیر اعوان ۔جنرل سیکریٹری ہارون تنولی ۔فنانس سیکریٹری شکیل۔جوائنٹ سیکریٹری مظہر نے خصوصی شرکت کی الیکٹرانک میڈیا کے ممبران میں عادل عباسی ۔عاطف قیوم۔سردار راشد ۔عدنان۔جمعہ خان۔جمیل احمد۔سرفراز۔رضوان۔کمال۔عالمزیب اعوان۔نعیم اعوان۔شعیب خان ۔اظہر شاہ۔عرفان سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر اجلاس میں سینئر صحافی عادل عباسی پر پولیس حملہ کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئ اور حملہ کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف سخت کاروائ کا مطالبہ کیا گیا اجلاس میں پریس کلب ایبٹ آباد کے جنرل سیکریٹری راجہ محمد ہارون نے قرعہ اندازی کیلئے تین قرعہ نکالے جن میں سے عاطف قیوم۔شعیب خان کو موبائلز اور عالمزیب کو موبائل اسسری دی گئ اجلاس میں سینئر صحافی سردار تاج مرحوم اور عالم زیب اعوان کے ماموں کیلئے دعا مغفرت کی گئ ہے اس موقع پر راجہ محمد ہارون اور طاہر شاہ سمیت دیگر نے اپنے خیالات کے اظہار میں کہا ہے کہ صحافیوں کی بہتری فلاح و بہبود کیلئے ہر فورم پر اپنی آواز اٹھائیں گے پریس کلب اور ممبران کے خلاف کسی سازش کو کسی صورت کامیاب نہی ہونے دیں گے ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا صحافیوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن طاہر شاہ اور کابینہ کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ ہر جنرل باڈی اجلاس میں ممبران کو قرعہ اندازی میں گفٹ دیتے رہے گیں اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا کے ممبران کیلئے کیمروں سمیت دیگر ضروری سامان کی فراہمی کی یقین دہانی کروائ گئ ہے قرعہ اندازی میں جن تین خوش نصیبوں کے نام نکلے ان کو مبارک باد دی گئ اور ان میں گفٹ تقسیم کیئے گئے ہیں


