44

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ٹیم پر رحیم یار خان میں حملہ 3 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ٹیم پر رحیم یار خان میں حملہ 3 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی
محسن نقوی نے کہا کہ جس علاقے میں حملہ ہوا اس کے چاروں طرف سندھ کا علاقہ ہے، 70 سے 80 ڈاکوؤں نے سندھ کے اندر سے پنجاب کی حدود میں داخل ہوکر حملہ کیا۔

نگران وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پولیس کے 19 جوانوں نے بہادری سے کئی گھنٹے مقابلے کے بعد ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔
الیکشن سے متعلق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم سے کسی نے کوئی الیکشن نہیں لڑنا یا جاکر ووٹ نہیں مانگنے، ہماری کوشش ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رحیم یارخان جنوبی پنجاب کا پسماندہ علاقہ ہے، وہاں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ زبردست کام کررہا ہے۔

attack on caretaker CM Punjab Mohsin Naqvi

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں