کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے کورٹ رپورٹنگ پر لگائی گئی پابندی کو کالعدم قرار دیدیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد شفیع کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پیمرا کی جانب سے کورٹ رپورٹنگ پر پابندی کےخلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد پیمرا کے فیصلے کے خلاف کورٹ رپورٹرز کی درخواست منظور کرلی اور کورٹ رپورٹنگ پرپابندی سے متعلق پیمرا کی ڈائریکشن کالعدم قرار دے دی۔

عدالت نے صحافیوں کو عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دیدی۔

واضح رہے کہ پیمرا نے چند ماہ قبل عدالتی رپورٹنگ پر پابندی عائد کی تھی جس کے خلاف صحافتی تنظیموں کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔
The ban on court reporting by PEMRA has been declared null and void

ban on court reporting by PEMRA declared null and void

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *