برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے دشمن نہیں دوست ہیں۔

‘پاکستان میں جمہورت کو درپیش خطرات’ کے عنوان سے برطانوی ہاؤس آف لارڈزمیں مباحثہ سے خطاب میں ناز شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، ہم پاکستان کے دشمن نہیں دوست ہیں۔

مباحثے میں لارڈ طارق سمیت متعدد برطانوی ممبران پارلیمنٹ اور سابق برطانوی وزیرداخلہ پریتی پاٹیل بھی شریک ہوئیں۔

مباحثے کے دوران خطاب میں لارڈ حنان نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش میں ہونے والے حالیہ انتخابات شفاف نہیں تھے، وہ پاکستان میں جمہوریت اور قانون کی بالادستی دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ ایوب خان نے کہا کہ ہم پاکستان میں منتخب نمائندوں کی حکومت دیکھناچاہتے ہیں۔

مباحثے کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری اور مہربانو قریشی بھی موجود تھیں، مہربانو قریشی کا کہنا تھا کہ انتخابات کا غیر جانبدارانہ آڈٹ ہونا انتہائی ضروری ہے، ہماری پارٹی کا انتخابی نشان چھین لیا گیا، ہمیں آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے پر مجبور کیا گیا۔

ذلفی بخاری نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی عدالتوں سے امید ہے، فوج اور منتخب حکومت کے مابین اچھے تعلقات پاکستان کیلئے بہتر ہیں۔

واضح رہے کہ ‘پاکستان میں جمہورت کو درپیش خطرات’ کے عنوان سے برطانوی ہاؤس آف لارڈزمیں یہ مباحثہ لارڈ حنان اور ایم پی نازشاہ کی دعوت پر ہوا۔

British Pakistani MP Naz Shah

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *