51

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا وہ بطور آرمی چیف آخری خطاب

اسلام آباد: جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا وہ بطور آرمی چیف آخری خطاب کر رہے ہیں اور 44 سالہ ملٹری سروس سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کے بطور آرمی چیف آخری خطاب کے اہم نکات
مشرقی پاکستان ایک فوجی نہیں بلکہ ایک سیاسی ناکامی تھی: آرمی چیف
پچھلے سال فروری میں فوج نے فیصلہ کیا آئندہ کسی سیاسی معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی: جنرل باجوہ
عدم مداخلت کے فیصلے کا خیر مقدم کرنے کے بجائے شدید تنقید، غیر شائستہ زبان استعمال کی گئی: باجوہ
جھوٹا بیانیہ بناکر ہیجان کی کیفیت پیدا کی گئی اور اب اسی جھوٹے بیانیے سے راہ فرار اختیار کی جارہی ہے: آرمی چیف
ملک میں بیرونی سازش ہو اور آرمڈ فورسز ہاتھ پر ہاتھ دھری بیٹھی رہیں گی؟ یہ ناممکن ہے بلکہ یہ گناہ کبیرہ ہے
میں اپنے اور فوج کیخلاف اس نامناسب اور جارحانہ رویے کو درگزر کرکے آگے بڑھنا چاہتا ہوں : جنرل باجوہ
فوج نے تو اپنا کیتھارسس شروع کردیا ہے، امید ہے سیاسی پارٹیاں بھی اپنے رویے پر نظر ثانی کریں گی: جنرل باجوہ
2018 میں جیتی ہوئی پارٹی کو سلیکٹڈ 2022 میں اعتماد کا ووٹ کھونے والی پارٹی نے دوسری پارٹی کو امپورٹڈ کا لقب دیا: باجوہ
ہر پارٹی کو اپنی فتح اور شکست کو قبول کرنے کا حوصلہ پیدا کرنا ہوگا تاکہ اگلے الیکشن میں ایک امپورٹڈ یا سلیکٹڈ گورنمنٹ کے بجائے الیکٹڈ گورنمنٹ آئے: جنرل باجوہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں