پاکستان اور بھارت کی حالیہ جنگ میں ایسا بہت کچھ دیکھا جا چکا ہے اور اب ایران کے ارد گرد کے خطے کی فضا میں کچھ غیرمعمولی اور عجیب ہو رہا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں فضائی اور بحری راستے استعمال کرنے والے اس سلسلے میں پریشان ہیں۔ یومیہ درجنوں پروازیں اور بحری جہاز راستے بھٹک رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ایسا گلوبل پوزیشنگ سسٹم یعنی جی پی ایس ڈیٹا پر حملوں کی وجہ سے ہورہا ہے، جسے جیمنگ اور اسوفنگ کہا جاتا ہے۔
جیمنگ کا مقصد جی پی ایس سگنلز کو کمزور کرنا ہوتا ہے۔ پاورفل الیکٹرو میگنیٹک نوائز یعنی طاقتور برقی شور کے ذریعے سگنلز کمزور کئے جاتے ہیں۔ اسپوزنگ سے نیوی گیشن سسٹمز کو دھوکے سے غلط لوکیشن ظاہر کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
Cyberwarfare thousands of attacks on GPS data in 25 days