پشاور: محکمہ آثار قدیمہ خیبر پختونخوا نے بھارتی اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کی خریداری کے لیے رقم کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکرٹری آرکیالوجی نے بھارتی اداکاروں کے گھروں کی خریداری کے لیے مجموعی طور پر 2 کروڑ 30 لاکھ 57 ہزار 685 روپے کی منظوری دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق راج کپور کے گھر کی قیمت ایک کروڑ 50 لاکھ روپے اور دلیپ کمار کے گھر کی قیمت 80 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
دونوں اداکاروں کے گھروں کی خریداری کے لیے رقم جلد ضلعی انتظامیہ کو فراہم کردی جائے گی جب کہ ضلعی انتظامیہ دونوں گھروں کے مالکان کو رقم ادا کرے گی۔
واضح رہےکہ پشاور میں واقع دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کے مالکان نے حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں پر گھر فروخت کرنے سے انکار کردیا ہے اور گھروں کی زائد قیمت کا مطالبہ کیا ہے۔
dalip-kumar-and-raj-kumar-house-payment-issued-by archive department