اسلام آباد پولیس کے جن جوانوں نے تحریک انصاف کے احتجاج میں ڈیوٹی دینے سے معذرت کی تھی ان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کے اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے ڈیوٹی سے غیرحاضر ہو جانے والے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف 3 دسمبر کو انضباطی ایکشن کرنے کا سرکلر جاری کردیا جس کی نقول ڈی آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی سکیورٹی، ڈی آئی جی/لاء اینڈ آرڈر ، ڈی آئی جی/ سیفٹی ، اے آئی جی/ لاجسٹکس اسلام آباد، اے آئی جی سپیشل برانچ کو بھجوا ئی گئی ہیں۔

23 سے تا 26 نومبر تک غیرحاضر رہنے والوں کے خلاف دو روز میں ایکشن شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور فہرستیں فوری طلب کر لی گئی ہیں، ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو ملازمت سے برطرفی کی سزا بھی دی جاسکے گی۔

Disciplinary action started against police officers on PTI protest

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *