کراچی:ڈالر کی قدر میں مزید کمی ! ڈالر مجموعی طور پر 7 روپے 9 پیسے سستا ہوکر 278 روپےکا ہو گیا
انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہوا جب کہ کاروبار کے اختتام پر ڈالر مجموعی طور پر 18 روپے 98 پیسے مہنگا ہوکر 285 روپے 9 پیسے پر بند ہوا۔

آج کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کے دوران پہلے ڈالر 5 روپے 9 پیسے سستا ہوکر ڈالر 280 روپے کا ہوا۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید کمی دیکھی گئی اور ڈالر مجموعی طور پر 7 روپے 9 پیسے سستا ہوکر 278 روپے کا ہوگیا۔

dollar decreased today

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *