خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں پہلی بار مسیحی خاتون افسر ثمرین عامر مسیح کو ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈی پی او کرم محمد عمران کا کہنا تھا کہ خاتون ایڈیشنل ایس ایچ او کی تعیناتی سے نظام انصاف تک خواتین کی رسائی آسان ہوگی کیونکہ خواتین کے مسائل خواتین پولیس اہلکار ہی بہتر انداز میں حل کرسکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مسیحی خاتون ایڈیشنل ایس ایچ اوثمرین عامر مسیح پہلے رپورٹنگ سینٹر میں تعینات تھیں جبکہ انہوں نے محرم الحرام میں

ثمرین عامر مسیح نے کہا کہ ایڈیشنل ایس ایچ او کرم تعینات ہونے پر بے حد خوشی ہے، نئی ذمہ داری ملنے پر خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں پہلی بار اقلیتی خاتون ایڈیشنل ایس ایچ او کی تعیناتی سے دیگر خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی حوصلہ ملے گا اور پولیس بھرتیوں میں خواتین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔خواتین کی مجالس پر بھی ڈیوٹی سرانجام دی ہے

First-Christian-Women-Additional-SHO-appointed

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *