نیویارک: امریکہ کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے رواں سال پاکستانی طالب علموں کے لیے سکالرشپس کی تعداد 15ہزار سے بڑھا کر 45ہزار کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پڑھ لو‘ کی طرف سے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل کی طرف سے سکالرشپس میں یہ اضافہ پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کوششوں سے ممکن ہوا۔
وزارت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ برس گوگل کی طرف سے ساڑھے 4لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو سکالرشپس دی جائیں گی۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے ایک کانفرنس میں بتایا کہ ”ان سکالرشپس میں طالبات کا حصہ 40فیصد رکھا گیا ہے۔“ انہوں نے کہا کہ ہم گوگل انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ آئندہ سال گوگل کی طرف سے ساڑھے چار لاکھ پاکستانی طلبہ و طالبات کو سکالرشپ دی جائے گی۔
google scholarship for Pakistani Students
