وفاقی کابینہ نے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کی منظوری دے دی، وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی۔

حکومتی فیصلے کے تحت جولائی تا ستمبر 2024 کے لیے ماہانہ 200 یونٹ والےصارفین کو ریلیف دیا جائے گا اور وفاقی حکومت ٹیرف پرریلیف دینے کے لیے تقریباً 50 ارب روپے سبسڈی دے گی۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ50 یونٹ والے لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا اور ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف7.74 روپے برقرار رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم آج خود اس پیکج کا اعلان کریں گے۔

200 units.

Federal Cabinet approves withdrawal of electricity price increase for consumers with 200 units

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *