اسلام آباد: مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کےمطابق مقامی حکام کو صرف 13 لاشیں ہی ملیں اور 13 لاشوں کی شناخت کے عمل کے دوران ان کا تعلق پاکستان سے ثابت ہوا جب کہ کشتی حادثے کے بعد مقامی حکام کو 27 سے زائد لاشیں نہیں ملیں۔


مراکش میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع نے بتایا کہ میتوں کی شناخت کے لیے نادرا کی خدمات بھی حاصل کی گئیں، فنگر پرنٹس اور تصاویر نادرا کو بھجوائی گئی تھیں، نادرا کی جانب سے تصدیقی عمل مکمل ہونے پر فہرستیں بنائی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ملنے والی 13 لاشیں ناقابل شناخت اور بغیر دستاویز تھیں، اب جلد ان 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی وطن واپسی کاعمل شروع کیاجائے گا، جلد شناخت شدہ لاشوں کی فہرست وزارت خارجہ کو بھجوا دی جائے گی جس کے بعد لاشوں کی واپسی کا عمل بھی شروع کردیا جائے گا۔

مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے جن پاکستانیوں کی شناخت ہوئی ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے جن پاکستانیوں کی شناخت ہوئی ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔


مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے جن پاکستانیوں کی شناخت ہوئی ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے جن پاکستانیوں کی شناخت ہوئی ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔

سفیان علی ولد جاوید اقبالپاسپورٹ نمبر VF1812352 
سجاد علی ولد محمد نوازپاسپورٹ نمبر XX1836111
رئیس افضل ولد محمد افضلپاسپورٹ نمبر MJ1516091
قصنین حیدر ولد محمد بنارسپاسپورٹ نمبر AA6421773
محمد وقاص ولد ثناءاللہپاسپورٹ نمبر DJ6315471
محمد اکرم ولد غلام رسولپاسپورٹ نمبر DN0151754
محمد ارسلان خان ولد رمضان خانپاسپورٹ نمبر LM4153261
حامد شبیر ولد غلام شبیرپاسپورٹ نمبر CZ5133683
قیصر اقبال ولد محمد اقبالپاسپورٹ نمبر GR1331413
دانش رحمان ولد محمد نوازپاسپورٹ نمبر SE9154371
محمد سجاول ولد رحیم دینپاسپورٹ نمبر AY5593661
شہزاد احمد ولد ولایت حسینپاسپورٹ نمبر GN1162802
احتشام ولد طارق محمودپاسپورٹ نمبر CE1170122 

واضح رہےکہ 15 جنوری کو کشتی واقعہ میں 44 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
Morocco boat accident 13 Pakistani deadbodes founded
13 Pakistani dead bodies found in Morocco boat accident
#Morocco
#boataccident
#Moroccoboataccident

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *