114

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کینیڈا سے دعاؤں کی درخواست

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کینیڈا میں روبصحت ہیں۔

گزشتہ روز معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی۔

اب خود مولانا طارق جمیل کا بیان سامنے آیا ہے۔ ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل نے اسپتال سے اپنی ایک تصویر جاری کی ہے اور اس کے ساتھ لکھا ہے کہ ’اللہ کے فضل اور آپ احباب کی دعاؤں سے اب طبیعت قدرے بہتر ہے، تین دن مزید اسپتال میں ڈاکٹرز کے زیرِ نگہداشت رہنے کے بعد انشاء اللہ ڈسچارج کر دیا جائے گا، مزید دعاؤں کی درخواست ہے۔

Mulana Tariq Jameel in Canada

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں