جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز سے حلف لیا۔

حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور اٹارنی جنرل انور منصور اعوان نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی تقرری ایک سال کیلئے کی گئی ہے۔
دونوں ججز کے بطور ایڈہاک ججز نام کی منظوری جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں دی گئی تھی جس کے بعد صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دونوں ججز کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیے تھے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کو سازش قرار دیتے ہوئے جوڈیشل کمیشن سے ایڈہاک ججز کی تقرری کو روکنے کی استدعا بھی کی تھی۔

Justice Sardar Tariq Masood and Justice Mazhar Alam Mian Khel took oath as Supreme Court ad hoc judges.
New ad hoc judges took oath

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *