121

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پیٹرول 10 روپے ڈیزل 7 روپے سستا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ! پیٹرول 10 روپے ڈیزل 7 روپے سستا
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اس کے علاوہ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ساڑھے 7 روپے کمی کردی جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 227 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگی۔

وزیر خزانہ نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 169 روپے فی لیٹر ہوگی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے کمی ، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر

new petroleum prices

#Petrol

#Diesel

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں