اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان چینی مارکیٹس میں اپنی مصنوعات فروخت کرکے ماہانہ 40 کروڑ ڈالرز جبکہ سالانہ 5 ارب ڈالرز تک کا سرمایہ حاصل کر سکے گا۔ یوں صرف چین سے تجارت کے ذریعے پاکستان اپنی ایکسپورٹس میں زبردست اضافہ کر لے گا۔ چین کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں اضافے اور ایکسپورٹس میں بھی اضافے سے پاکستانی معیشت پر زبردست مثبت اثرات پڑیں گے۔ ایس لیے پاک چین 2 طرفہ تجارتی معاہدے کو پاکستان کیلئے سی پیک کے بعد دوسرا بڑا معاہدہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔چین نے پہلی مرتبہ پاکستان کو آسیان ممالک والی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔