پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب کر لیا گیا۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان 21 ویں مرتبہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرزکا ممبربنا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ پی اے ای سی کے چیئرمین بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سالانہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔

پی اے ای سی اعلامیے کے مطابق 21 ویں مرتبہ بورڈ آف گورنرز کی رکنیت پاکستان کے آئی اے ای اے میں فعال کردار کی عکاس ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا بیان
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو 2 سال کےلیےعالمی اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ ممبرزمیں منتخب کرلیاگیا ہے، پاکستان کوویانامیں آئی اےای اےجنرل کانفرنس میں اس ماہ شروع ہونےوالےٹرم کےلیےمنتخب کیاگیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس ماہ کےآغازپرپاکستان نیوکلیئرانرجی کےدسویں نیوکلیئرسیفٹی کنونشن میں بطورصدرمنتخب ہوچکاہے، پاکستان نیوکلیئرانرجی کےشعبےمیں امن استعمال کےتجربات کوشیئر کرنےکااعادہ رکھتاہے۔

Pakistan has once again been elected as a member of the Board of Governors of the International Atomic Energy Agency (IAEA).
Pakistan elected as member of BOG of IAEA

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *