آرمی برن ہال کالج برائے طالبات کی سالانہ یوم والدین و تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد ایبٹ آباد: ، ملک کے ممتاز تعلیمی ادارے آرمی برن ہال کالک برائے طالبات میں یوم والدین و تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی ۔ اس دن کو طالبات و اساتذہ کی بہترین کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل عمر احمد بخاری ہالال امتیاز ملٹری تھے جو کہ ادارہ کے ڈپٹی چیئر مین بھی ہیں۔ پرنسپل برگیڈیئر ڈاکٹر محمد نوید نے اس موقع پر مہمان خصوصی کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت کی ادائیگی سے ہوا۔جس کے بعد طالبات نے پر اثر تقاریر پیش کیں۔ سینٹر طالبات نے اس موقع پر کچھ ملی نغمے اور کلام اقبال کے علاوہ شیکسپیئر کے ڈرامے سے کچھ بہترین طریقے سے پیش کئے جبکہ مانٹیسوری کی ننھی طالبات نے رقص و ثقافتی شو پیش کیا جس کوحاضرین کی طرف سے بے انتہا سراہا گیا۔ اس موقع پر پاک فوج اور سول اداروں سے تعلق رکھنے والے افسران کے علاوہ بہترین کارکردگی دکھانے والی طالبات کے والدین بھی موجود تھے۔
پرنسپل جناب برگیڈیئر ڈاکٹر محمد نوید نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔اس سال آرمی برن ہال کالج برائے طالبات نے اے لیول ، ایف ایس سی اور بی ایس کلاسز میں تاریخ کے بہترین نتائج حاصل کیے تقریب کے مہمان خصوصی نے طالبات کو چیف آف آرمی سٹاف گولڈ میڈلز ، چیئر مین BOG سلور میڈلز اور ڈپٹی چیئر مین برانز میڈلز عطا کیئے ۔ بہترین کارکردگی پر طالبات کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔ غیر نصابی سر گرمیوں میں اعلی کارکردگی پر ٹرافیز اور سرٹیفیکیٹ بھی طالبات میں تقسیم کیے گئے۔ جبکہ اساتذہ کی بہترین کار کردگی پر ان کو Honorariumدیا گیا۔
مہمان خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل عمر احمد بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلی کارکردگی پر انعا مات پانے والے طالبات کو مبارکباد دی۔ انھوں نے بچوں کو سٹیج پر پرفارمنس کو بھی سراہا۔ انھوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ بہترین طریقے سے علم کے حصول میں جتے رہیں کیونکہ یہ وقت پھر واپس نہیں آتا۔ انھوں نے طالبات کو نصیحت کی کہ وہ تعلیم میں ازحد محنت کریں اور ریسرچ کے میدان میں لوہا منوائیں تاکہ اقوام عالم میں وہ ملک و ملت کا نام روشن کرسکیں۔ انھوں نے ادارے کی ان کوششوں کو بے حد سراہا۔ جو کہ وہ طالبات کی کردار سازی اور شخصیت کو اجا گر کر نے کے لیے کر رہا ہے۔ پرنسپل بر گیڈیئر ڈاکٹر محمد نوید نے مہمان خصوصی کو کالج کی شیلڈ پیش کی۔بعد ازاں مہمان خصوصی نے علیحدہ سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ و منتظیمین کی اعلی ترین کارکردگی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

Parents Day Army Burn Hall Abbottabad

Parents Day Army Burn Hall college for girls Abbottabad

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *