پشاور کے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیڈز کارڈیالوجسٹ نے بچے کا سینہ چاک کیے بغیر دل کا کامیاب آپریشن کر دیا ۔
ترجمان پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی رفعت انجم کے مطابق پیڈز کارڈیالوجسٹ نے مریض کے دل کا والو کٹ لگائے بغیر تبدیل کیا ۔

پاکستان اور بھارت کے اسپتالوں میں مریض کی 3 سرجریز پہلے ہوچکی تھیں۔

پیڈز کارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز کے مطابق سرجریز کے بعد بچے کے پھیپھڑوں کو خون دینے والے والو نے کام چھوڑ دیا تھا۔ بچے کی اوپن ہارٹ سرجری میں رسک زیادہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ والو تبدیل کرنے کیلئے اوپن ہارٹ اور کٹ لگائے بغیر سرجری کا آپشن موجود تھا۔

heart operation without chest compressions of a child at Peshawar Institute of Cardiology
#Peshawar Institute of Cardiology

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *