آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس میں 1178 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تاہم کچھ دیر بعد کاروبار مثبت پوزیشن میں چلا گیا اور 100 انڈیکس 1036 پوائنٹس اضافے سے 156894 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے تیسرے جائزہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں اصلاحات اور ماحولیات کے شعبےمیں پاکستان کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی گئی ہے۔


پاکستان کیساتھ مذاکرات میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی: آئی ایم ایف

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں جنگ کے اثرات عالمی اسٹاک ایکسچینجز میں دیکھے جا رہے ہیں، آسٹریلیا اے ایس ایکس 1.56 فیصد کم ہوکر 8606 پر ہے جبکہ جاپان کا نکئی 1.6 فیصد کم ہوکر 54150 پر ہے۔

چین کا شنگھائی ایکسچینج بھی 0.64 فیصد کمی سے 4106 پر ہے جبکہ تھائی لینڈ کا ایس ای ٹی 0.25 فیصد کم ہوکر 1403 پر ہے۔ کورین کاسپی 1.14 فیصد کمی سے 5546 پرہے جبکہ بمبئی کا سینسیکس بھی 1.08 فیصد کم ہوکر 76045 پر ہے۔

Positive progress in talks with IMF in Pakistan stocks

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *