اہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔پی ٹی آئی کے 72 ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سپیکر اور الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیدیاگیا،جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی درخواستوں پر فیصلہ سنایا
پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے ارکان کے استعفے منظوری کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کیاگیا تھا،

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریاض فتیانہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور تحریک انصاف کے 72 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے فواد چوہدری، حماد اظہر، شاہ محمود، شفقت محمود اور ریاض فتیانہ سمیت دیگر کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا۔

PTI MNA- resignation invalidated

The PTI's acceptance of resignations of 72 MNAs was invalidated

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *