اسلام آباد: پاکستان پر قرضوں کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

ملک پرقرضےاور واجبات ریکارڈ 85 ہزار 836 ارب روپے پر پہنچ گئے، ایک سال میں قرضوں اور واجبات میں 7 ہزار 417 ارب روپےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان کا قرضوں اور واجبات پر انحصار مزید بڑھ گیا۔

ملک پر قرضے اور واجبات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق ستمبر 2024 تک پاکستان پر قرضے اور واجبات 85 ہزار 836 ارب روپے ہوگئے، ستمبر 2024 تک ملک پر مقامی قرضہ 47 ہزار 536 ارب روپے اور غیر ملکی قرضہ 33 ہزار 722 ارب روپے تھا جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک پاکستان پر واجبات 4 ہزار 484 ارب روپےتھے۔

دستاویز کے مطابق ستمبر 2023 تک ملک پر قرضوں اور واجبات کاحجم 78ہزار419ارب روپے تھا

All records of Pakistan’s debts were broken

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *