ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کروانے کی 30نومبر کی ڈیڈلائن میں توسیع کا امکان ہے۔

اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے وزارت داخلہ سے تاریخ بڑھانے کی درخواست کر دی۔

ذرائع پی ٹی اے کے مطابق وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ بڑھانے کا اختیار وزارت داخلہ کا ہے، ڈیڈلائن قریب آنے کے باعث یومیہ 200 سے زائد وی پی اینز کی رجسٹریشن کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ پی ٹی آئی نے وی پی این رجسٹریشن پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاور ت کی جنہوں نے رجسٹریشن کاطریقہ کار آسان بنانے اور تاریخ بڑھانے کی درخواست کی۔

واضح رہےکہ پی ٹی اے نے یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا اعلان کر رکھا ہے۔

وی پی این کیا ہے ؟

وی پی این ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کا مخفف ہے اوریہ ایک ایسے نیٹ ورک کا نام ہے جو صارفین کو پوشیدہ طور پر براؤزنگ کی اجازت دیتا ہے۔

ایسے تمام ممالک جہاں پر انٹرنیٹ صارفین کی سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی ممکن نہیں ہوتی وہاں پر وی پی این کی مدد سے صارفین اپنا مقام تبدیل کرکے ان سوشل میڈیا سائٹس کو استعمال کرسکتے ہیں۔

extending the deadline of November 30 for registration of VPN

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *