ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے کسٹم آفس اور پولیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں یارک انٹرچینج کے قریب دہشتگردوں نے کسٹم آفس اور پولیس پر حملہ کیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں کسٹم اہلکار اسرار خان اور پولیس اہلکار محمد بلال شہید ہوگئے جب کہ 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس کے علاوہ دہشتگردوں نےکسٹم کی 2گاڑیوں کوبھی آگ لگادی اور مسافربسوں پرفائرنگ کی۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشتگرد فرار ہوگئے ۔
DI Khan: Terrorists attack customs office and police, 2 officials martyred
Terrorists attack customs office and police 2 martyred in DI Khan