ایبٹ آباد : صحافیوں کے تحفظ کے لیے قوانین پر عملدرآمد اور موجودہ صورتحال میں صحافیوں کو تحفظات پر پاکستان پریس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پریس کلب ایبٹ آباد میں تربیتی ورکشاپ اور سیمنار کا انعقاد کیا گیا ٹرینر لالہ حسن اور آرگنائزر نوید اکرم عباسی نے شرکاء کو اس حوالےسے بتایا اس موقع پر صحافیوں کے علاوہ سیاسی انتظامی اور سماجی شخصیات آمنہ سردار ایم پی اے مسلم لیگ ن ایس پی اشتیاق خان انفارمیشن آفیسر خان گل جدون ۔انعم جہانگیر ایڈووکیٹ کامران خان ایڈووکیٹ ارم یاسر عباسی ادریس اعوان ایڈووکیٹ صدر پریس کلب شاہد چوہدری جنرل سیکرٹری پریس کلب سردار شفیق یونین عاطف قیوم ریسکیو آفیسر حفیظ الرحمٰن امیر جماعت اسلامی عبدالرزاق عباسی ہاشم جدون ایڈووکیٹ ودیگر نے اس سیمنار میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مختلف موضوعات اور مسائل پر تبادلہ خیال کے بعد مختلف ممالک میں ایسے قوانین کا تقابلی جائزہ اور اس پر ایکٹ کو قوانین بنانے اور عمل درآمد کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔اس موقع پر ایبٹ آباد پریس کلب یونین اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر اشفاق احمد جنرل سیکرٹری طاہر محمود اعوان اور تمام صحافیوں نے پاکستان پریس فاؤنڈیشن اور اویس اسلم علی کا شکریہ ادا کیا جو ھمیشہ ایبٹ آباد کے صحافیوں کی آواز بلند کرتے ہیں

Training workshop by Pakistan Press Foundation on the implementation of laws for the protection of journalists and the protection of journalists in the current situation.

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *