132

ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن سروس 12 دسمبر کو دوبارہ متعارف

ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس کا پہلے سے زیادہ بہتر ورژن دوبارہ متعارف کرادیا گیا۔
ایپل صارفین کو ٹوئٹربلیو کا نیا ورژن استعمال کرنے کیلئے دیگر کے مقابلے میں زیادہ ادائیگی کرنی پڑے گی۔

ٹوئٹر نے بلیو ٹک کا نیا ورژن گزشتہ روز سے دوبارہ لانچ کردیا ، نئی سروس کی سبسکرپشن عام صارفین کیلئے ماہانہ 8 ڈالر،جبکہ ایپل صارفین کیلئے ماہانہ 11 ڈالر ہوگی۔

ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن سروس 12 دسمبر کو دوبارہ متعارف کرائی جائے گی

ٹوئٹرکمپنی کا کہنا ہے کہ نئی سروس کی سبسکرپشن سے صارفین ٹوئٹس ایڈٹ کرسکتے ہیں ،اس کے علاوہ صارفین طویل،اور بہتر معیار کی ویڈیوز پوسٹ کرنے اور دیکھنے کے قابل ہوں گے۔

ٹوئٹر نے ایپل صارفین کو عام صارفین کے مقابلے میں زیادہ ادائیگی کی وضاحت نہیں کی۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ ماہ 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کو خریدا تھا۔

Twitter Blue tick introduced

#TwitterBluetick

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں