ایبٹ آباد: وائس چیئرمین کینٹ بورڈ ایبٹ آباد فواد خان نے ممبر کینٹ بورڈ ناصرخان کے ہمراہ چیئرمین باسط خان جدون کی دعوت پر کینٹ بورڈ حویلیاں کا دورہ کیا چیئرمین باسط خان جدون اور ممبر کینٹ بورڈ حویلیاں سردار سیداکثرخان نے مہمانوں کو حویلیاں کینٹ بورڈ کی کارکردگی اور مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اس موقع پر کینٹ بورڈ ایبٹ آباد فواد خان نے کہا کہ کینٹ کی عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لئے ہمیں منتخب کیا ہے اب تمام ممبران کینٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے وسائل کے مطابق عوام کو ریلیف دیں چیئرمین باسط خان جدون نے کہا کہ ایبٹ آباد اور حویلیاں کینٹ میں باہمی رابطوں سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی انہوں نےکہا حویلیاں کینٹ بورڈ کے ممبران راہنمائی اور مسائل کے حل کے لئے باہمی مشاورت کا عمل جاری رکھے گا۔
Vice Chairman Fawad Khan Visited Havelian Cantt
#Cantt Board
#CBA