اسکردو: گلگت بلتستان میں واقع دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں سردی کا دورانیہ مختصر ہوگیا۔
جیو نیوز کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گلگت بلتستان میں واقع دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں گزشتہ چند سالوں سے سردی کا دورانیہ مختصر ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں برفباری بھی معمول سے کم ہوتی رہی جب کہ رواں سال برفباری قبل از وقت شروع ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق بلتستان ڈویژن میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا جب کہ استور میں قبل از وقت برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔
The winter season has shortened in the world\'s highest mountain ranges in Gilgit-Baltistan.
