اس سال ویمن پریس فریڈم کے کیتھی گینن لیگسی ایوارڈ حاصل کرنے والی خواتین صحافیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا، ایوارڈز کی تقریب 28 نومبر کو لندن میں ہو گی۔

رواں برس ویمن پریس فریڈم کا کیتھی گینن لیگسی ایوارڈ امریکا کی پبلک براڈ کاسٹنگ سروس کی لیلیٰ مولانا اور برطانیہ کے اسکائی نیوز کی صائمہ محسن کو دیا جا رہا ہے۔

لیلیٰ مولانا کو یہ ایوارڈ مشرقِ وسطیٰ کی رپورٹنگ کیلئے اور صائمہ محسن کو سخت حالات میں صحافتی اقدار پر قائم رہنے کیلئے دیا جا رہا ہے۔

صائمہ محسن پاکستان میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی نامہ نگار بھی رہ چکی ہیں۔

ویمن اِن جرنلزم تنظیم کا کہنا ہے کہ لیلیٰ مولانا اور صائمہ محسن ہمیں دنیا بھر کی اُن خاتون صحافیوں کی یاد دلاتی ہیں جو سچائی کی جستجو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Two names announced for Women in Journalism Press Freedom ‘Kathy Gannon Legacy Award’
Women Press Freedom Award
#WomenPressFreedomAward

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *