ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی وجہ سے اسلام آباد میں میٹروبس سروس آج مکمل بند رہے گی۔

میٹروبس حکام کے مطابق اسلام آباد میں میٹروبس سروس آج مکمل بند رہے گی البتہ صبح 6 بجے تا شام 7 تک راولپنڈی میں سروس بحال رہے گی۔

میٹروبس سروس صدر اسٹیشن تا فیض آباد بحال رہے گی۔آئی جے پی تا پاک سیکرٹریٹ آج میٹروبس سروس بند رہے گی۔

اس کے علاوہ اسلام آباد کے تمام ٹریلز بھی بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

ایرانی حکام کاکہنا ہےکہ دورے کا مقصد امریکا ایران ثالثی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہنا ہے، وہ اپنے دورے میں ثالثی کردار پر وزیرا‏عظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

ایران کے سربراہ کو خوش آمدید کہنے کے لیے اسلام آباد کوسجا دیا گیا ہے۔

Iranian President's visit to Pakistan, metrobus service in Islamabad to remain completely closed today

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *