اسلام آباد میں ممکنہ سکیورٹی اقدامات کے پیش نظر موٹروے ایم ون بدھ کی رات سے اسلام آباد سے چھچھ انٹرچینج تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی جائے گی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون کو بدھ شام سے اسلام آباد سے چھچھ انٹرچینج تک اور موٹروے ایم 14 ہکلہ سے کنڈل ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی جائے گی۔
23 ستمبر سے موٹروے ایم 2 پر لاہور سے بڑی اور کارگو گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اسلام آباد جانے والی بڑی گاڑیاں جی ٹی روڈ کا متبادل راستہ اختیار کریں گی ۔موٹروے ایم 2 اور ایم 3 پرموجود گاڑیوں کو کالاشاہ کاکو سے جی ٹی روڈکی طرف موڑ دیا جائے گا۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ این 5 بدھ شام سے اٹک خورد کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ پابندی کے دوران ڈرائیور متبادل راستے اور ٹریفک کی صورتحال سے متعلق موٹروے پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔
Peshawar Motorway closed for PTI long March