لاہور ہائیکورٹ نے شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیملی اور سیشن کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے شہری کی جانب سے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف دائر اپیل پر 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ درخواست گزارکے مطابق فیملی کورٹ نے پیش نہ ہونے پرشناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ دیا، شناختی کارڈ شہری کی شناخت ثابت کرتا ہے، شہری سے یہ حق نہیں چھینا جاسکتا، قومی شناختی کارڈ فیملی کورٹ کی جانب سے بلاک نہیں کیا جاسکتا، شناختی کارڈ بلاک کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کےاحکامات موجود ہیں۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق جب فیملی کورٹ نے بلایاتو اس وقت وہ پاکستان میں نہیں تھا، درخواست گزار کی اہلیہ نے نان و نفقہ کیس میں عملدرآمد کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Identity card is a citizen’s right that cannot be taken away’, order to block identity card declared null and void

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *