اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے فارماسسٹ، سائیکلوجسٹ اور ڈینٹل ٹیکنیشنزکی کلینیکل پریکٹس غیرقانونی قرار دے دی۔

پاکستان میں اتائیت کے بڑھتے رجحان پر پی ایم ڈی سی نے وزارت صحت کو خط لکھ دیا جس میں اتائیت کے باعث ملک بھر خصوصاً اسلام آباد اور میرپورخاص میں ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس پھیلنےکا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

خط کے مطابق تشخیص، دوا تجویزکرنا اور علاج صرف کوالیفائڈ ڈاکٹرز اورڈینٹس کا اختیار ہے، صرف پی ایم ڈی سی سے رجسٹرڈ ڈاکٹر اور ڈینٹسٹ ہی ایلوپیتھک علاج اور سرجری کرسکتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہےکہ کوئی بھی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل دوا تجویز نہیں کرسکتا، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی غیرمجازپریکٹس انسانی جانوں کےلیےخطرہ ہے، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کو فوری طورپر ایسی پریکٹس روکنے کی ہدایت کی جائے۔

Clinical practice of pharmacists, psychologists and dental technicians declared illegal

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *