اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اکتوبر 2026 کے لیے مقررہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

ایف بی آر نے اب تک 1ہزار 131 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 975 ارب روپے جمع کیے ہیں اس طرح 156 ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے۔

ایف بی آر حکام کو توقع ہے کہ آج ہفتے کے روز مخصوص ٹیکس دفاتر اور بینک برانچیں کھلی رہنے سے مزید 40 ارب روپے وصول ہوں گے۔

اس صورتحال میں ماہانہ ہدف میں تقریباً 116 ارب روپے کی کمی رہنے کا امکان ہے۔

FBR fails to meet October tax target; shortfall of Rs 156 billion

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *