حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 299 روپے 50 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل پر لیوی 6 روپے57 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل پر لیوی 72 روپے97 پیسے سے بڑھاکر 79روپے 54 پیسے فی لیٹر کردی گئی۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول پرلیوی میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول پر لیوی 66 روپے 25 پیسے سے بڑھاکر 66روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔ مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپےاور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کی گئی تھی۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے پر آگئی تھی
Government decides to maintain prices of petroleum products