اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایف بی آر نے سرکاری افسران کے اثاثوں تک بینکوں کی رسائی کے اعداد و شمار جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایف بی آر مراسلے کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے مقاصد کے لیے بینکوں کو ایک مخصوص ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری عہدیداروں کے اثاثہ جات کے گوشواروں تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔

آئی ایم ایف کے بینچ مارک کی شق 38(ایف) کے تحت ایف بی آر کو جون 2026 تک اپنی ویب سائٹ پر اس رسائی کے اعداد و شمار شائع کرنا بھی لازم قرار دیا گیا ہے تاکہ شفافیت کو فروغ دیا جاسکے اور بینکوں میں اس سہولت سے متعلق آگاہی پیدا ہو۔

دسمبر 2025 سے مئی 2026 تک بینکوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں اور ان کی منظوری یا مسترد کیے جانے کی تفصیلات ایف بی آر کی ویب سائٹ پر شائع کی جائیں۔

6 ماہ کے عرصے میں مجموعی طور پر 2,628 درخواستیں موصول ہوئیں،ان درخواستوں میں سے 2,205 منظور جب کہ 423 مسترد کی گئیں
IMF conditions: FBR decides to release data on banks’ access to officers’ assets.

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *