کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان نے 23 ڈاکٹروں کو معطل کردیا۔

محکمہ صحت بلوچستان نے مس کنڈکٹ اور ہڑتال میں حصہ لینے پر ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 23 ڈاکٹروں کو معطل کردیا جبکہ 25 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ محکمہ صحت بلوچستان نے 5 ٹرینی ڈاکٹروں کی پوسٹ گریجویٹ تربیتی رجسٹریشن بھی معطل کردی ہے۔

یہ اقدامات صوبے بھر میں سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی سہولیات متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر اٹھائے گئے ہیں۔
Balochistan Health Department suspends 23 doctors for strike and misconduct

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *