ایبٹ آباد: سیاحت کا فروغ اور لوگوں کو آمد و رفت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبریل رضا دھمتوڑ بائی پاس پر ریسٹ ایریا پر شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ٹورسٹ فسیلیٹیشن سینٹرز، پورٹبل واش رومز کے لیے مختلف جگہوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے دھمتوڑ بائی پاس انٹرنس کی تعمیر و تزئین و آرائش اور ٹورسٹ فسیلیٹیشن سینٹرز کے قیام کے حوالے سے مختلف جگہوں کا معائنہ اور سٹاف کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر چیئرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی ایاز سلیم رانا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-ریونیو سید آصف اقبال، نمائندہ ایف ڈبلیو او، نمائندہ کائیٹ اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود رہے۔
Dhamdour Pypass to promote Tourism
#Tourism
#Abbottabad
#KPK