64

۔کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کے زیر اہتمام سالانہ تین روزہ سپرنگ گالا آج سے شروع ہوگا

ایبٹ آباد: ۔کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کے زیر اہتمام سالانہ تین روزہ سپرنگ گالا آج سے شروع ہوگا۔تین روزہ سپرنگ گالا میں وائلڈ لائف ،مختلف صنعتی شعبوں کے سٹالز ،پھولوں کی نمائش اور بچوں کی دلچسپی کے پروگرام شامل ہیں۔اس سلسلہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر عمارہ عمار نے میڈیا کو بتایا کہ لیڈی گارڈن ایبٹ آباد میں تین روزہ سپرنگ گالا کورونا کے دوسال لاک ڈاؤن کے وقفہ کے بعد شروع کیا جا رہا ہے جو کینٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے۔ایگزیکٹو آفیسر کینٹ بورڈ عمارہ عمار کا کہنا تھا 13 مئی بروز جمعہ کو تین روزہ سپرنگ گالا میں پی ایم اے سمیت ایبٹ آباد کے عسکری اداروں کے کمانڈر بھی شریک ہوں گے۔نمائش کے دوران لیڈی گارڈن صبح 10 بجے سے شام 10 بجے تک صرف فیملیز کے کھلا رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ سپرنگ گالا کینٹ بورڈ کی ایک اچھی سرگرمی ہے جس میں سکولز کے طلباء وطالبات کو بھی آگاہی حاصل ہوگی۔سپرنگ گالا میں وائلڈ لائف اور مختلف صنعت کاری کے ادارے اور کھانے پینے کے سٹالز لگائے جائیں گے۔خواتین کی بھی حوصلہ افزائی کے لئے کیش پرائز رکھے گئے جو نمائش میں شریک ہونا چائیں اپنی رجسٹریشن فوری کروائیں۔ایگزیکٹو آفیسر عمارہ عمار کا کہنا تھا سپرنگ گالا میں بچوں کی دلچسپی کے لئے بھی میجک شو سمیت دیگر پروگرام شامل ہیں۔انہوں نے ایبٹ آباد کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سپرنگ گالا میں اپنی فیملیز کے ساتھ ضرور شامل ہوں۔اس حوالہ سے کینٹ بورڈ نے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے ۔

CBA Spring Gala

#CanttBoardAbbottabad

#CBA

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں