283

ایبٹ آباد پریس کلب میں بھی یوم آزادی کے حوالہ سے پروقار تقریب

ایبٹ آباد پریس کلب میں بھی یوم آزادی کے حوالہ سے پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر علی افضل خان جدون نے کشمیر اور پاکستان کے پرچم کی پرچم کشائی کی اور بعد ازاں پروقار تقریب میں صدر پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون ،ملک سجاد صدر انجمن اتحاد شہریاں،واسا چیف ایگزیکٹو نور قاسم ،آل ایمپلائز کے شوکت کیانی،سابق صدر میر محمد اعوان اور دیگر نے اپنے خطاب میں تحریک پاکستان پر روشنی ڈالی ،اسی طرح ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے حویلیاں سے ایبٹ آباد فوارہ چوک تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی ،ڈپٹی کمشنر مغیث ثناءاللہ نے کی پاکستان زندہ باد ریلی فوارہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی ،اسی طرح سول سوسائٹی اور اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے منڈیاں میزائل چوک سے ایبٹ آباد تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سابق امیدوار قومی اسمبلی ایاز خان جدون نے کی ،مسلم لیگ ن کے زہر اہتمام دو الگ الگ تقریبات ایبٹ آباد ضلعی سیکرٹریٹ طیب اردگان پلازہ اورمنڈیاں میں کی گئیں جس میں کارکنان اور عہدیداروں نے شرکت کی اور 73ویں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا ،تاجروں کی جانب سے یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجر رہنما بنارس عباسی کی سربراہی میں تاجروں نے بھر پور شرکت کی ،پاکستان تحریک انصاف کے سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی اور ایم این اے علی خان جدون نے انصاف پارک ملک پورہ میں جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی جس میں آتشبازی بھی کی گئی ،ایبٹ آباد میں جشن آزادی کے حوالے سے ضلع بھر کے مختلف مقامات حویلیاں ،سرکل شیروان ،لورہ ،سرکل گلیات اور دیگر علاقوں میں تقریبات کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا جس میں نوجوانوں نے بڑے جوش خروش کا مظاہرہ کیا ،تقریبات میں قیام پاکستان میں قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور قائد اعظم محمد علی جناح کے قول کے مطابق ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کا عزم کیا گیا۔

کیٹاگری میں : Press

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں